کوئٹہ: کوہلو میں مغربی بائی پاس کے قریب آرمی ایویشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں 1 ایف سی اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے تعلقا عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کا ہیلی کاپٹر زخمی ایف سی اہلکار کولے کر کاہلو سے کوئٹہ آ رہا تھا کہ کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں زخمی ایف سی اہلکار شہید ہو گیا جبکہ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اور دیگر 7 افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos