علاؤ الدین مری نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان مقرر

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علاؤ الدین مری کو بلوچستان کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا ہے۔ ا۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہوپایا تھا جس کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا تھا۔

علاؤ الدین مری کا نام حکومت کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔
نگراں وزیراعلیٰ علاؤالدین مری کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے۔ علاؤالدین مری 1980 میں مستونگ کے علاقے کلی اشکنہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم تعمیرنو اسکول کوئٹہ سے حاصل کی تھی اور یونیورسٹی آف خضدارانجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سےبی اے کی ڈگری حاصل کی۔ علاؤالدین مری نے انجینیر بننے کےبعد بزنس کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنا ذاتی کاروبارشروع کیا۔