گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی عدالت نے احسن اقبال حملہ کیس میں گرفتار4 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ ملزمان پرمرکزی ملزم عابد حسین کی سہولت کاری کا الزام تھا ۔
انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال حملہ کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت کے جج علی عمران نے مقدمہ میں گرفتار4 ملزمان کی 2،2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos