اسلام آباد: میر ظفراللہ جمالی کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد سومرو نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا.
تفصیلات کے مطابق میاں محمد سومرو کے پی ٹی آئی سے معاملات طے پا گئے ہیں، باضابطہ شمولیت عمران خان سے ملاقات کے دوران ہوگی.میاں محمد سومرو ق لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد نگراں وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوئے تھے. وہ 2003 تا 2009 چیئرمین سینیٹ بھی رہے.واضح رہے کہ آج ہی مشرف دور میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے والے ظفر اللہ جمالی کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ سامنے آیا تھا.
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی میں آج ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، عمران خان نے میر ظفر اللہ جمالی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت ہے.پارٹی ذرایع کے مطابق میر ظفراللہ جمالی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی، عمران خان عید کے بعد ڈیرہ مراد جمالی میں جلسہ کریں گے، جہاں وہ پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کریں گے.