پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پی ٹی آئی کے کونسلر رحمان افضل پر فائرنگ ہوئی تاہم وہ محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے امین کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پی ٹی آئی کے کونسلر رحمان افضل پر فائرنگ کی۔ تاہم فائرنگ کے واقعے میں کونسلر رحمان افضل محفوظ رہے۔
رحمان افضل کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جو فائرنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف تھانہ بھانہ مانڑی میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
فائرنگ کا واقعہ جیکب آباد کے علاقے دودا پور میں پیش آیا۔فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos