اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے نگراں حکومت کے روز مرہ کے امور و ذمہ داریوں کے بارے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایات نامہ بھی بھجوا دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نگراں حکومت صرف روزمرہ کے انجام دہی کی ذمے دار ہوگی اور کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جو عام انتخابات پر کسی بھی طرح سے اثرانداز ہو تاہم الیکشن کمیشن کی منظوری سے اگرضروری ہو تو اعلیٰ افسران کے تباد لے کئے جا سکتے ہیں۔ عوامی مفاد میں قلیل المدتی تعیناتیاں کرنے کا اختیارہوگا لیکن نگراں حکومت اعلیٰ افسران یا حکام کی ترقیاں یا تعیناتیاں نہیں کرسکتیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نگران حکومت آنے والی منتخب حکومت پراثر انداز ہونے والی پالیسی فیصلے نہیں کرسکتی۔