راؤ انوار کو سب جیل میں رکھنے پرسیکریٹری داخلہ سے جواب طلب

کراچی :سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے سے متعلق تحریری جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو کہاکہ جواب نہ آیا تو دستیاب ریکارڈ کے مطابق فیصلہ سنا دیں گےجس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست نقیب اللہ کے والد نے دائر کر رکھی ہے۔