اڑنے والی گاڑیوں کے بارے میں آپ نے فلموں میں دیکھا اور کامکس کی کتابوں میں پڑھا ہو گا لیکن اب اڑنے والی کا ر اب کہانیوں اور خوابوں سے نکل کر حقیقت کا ر و پ دھا ر چکے ہیں۔ جی ہاں امریکی کمپنی نے دنیا کی پہلی حقیقی اْڑان بھرنے والی گاڑی متعارف کروادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں 10 فٹ بلندی پر اڑنے والی فلائنگ کار کی ٹیسٹ فلائٹ شروع ہوگئی۔
ایک فرد کی گنجائش والی اس گاڑی کی رفتار 20 میل فی گھنٹہ ہے۔ ابتدائی طور پر اس اڑنے والی گاڑی کی پرواز کیلی فورنیا میں کی گئی۔
اس چھوٹی سی گاڑی کو کیٹی ہاک کا نام دیا گیا ہے۔ اس گاڑی میں شامل میشن کی بدولت اس میں عام گاڑیوں کی طرح گھومنے اور لینڈنگ کی صلاحیت بھی موجود ہے۔
اس نئی گاڑی کی لانچنگ سے اوبر اور دیگر ٹیکسی سروسز کی سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ گاڑی کی قیمت اور ا س کی مارکیٹ میں فروخت کی کوئی حتمی تاریخ فی الحال نہیں دی گئی ہے۔
Tags اڑنے والی کار