کیمرون میں بوکرحرام کا حملہ،13 افراد جاں بحق

کیمرون میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے حملے میں ضلعی سربراہ سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں 6 حملہ آور بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق یہ حملہ کیمرون میں واقع ڈوگابا نامی گاؤں میں کیا گیا۔ جسے سیکورٹی فورسز کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا۔
مقامی انتظامیہ کے سربراہ عبداللہ یرمی باکاری کا کہنا تھا کہ مانگیو کے علاقے میں حملہ نائیجیریا کی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے کیا۔ حملہ آوروں نے ضلعی سربراہ کے گھر کو نشانہ بنایا جہاں وہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر مکین بھی اس حملے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔
سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں 6 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ۔