کراچی: الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک نے کہا کہ جامعہ کراچی کےاساتذہ ڈیوٹی نہ کرنےکافیصلہ نہیں کرسکتے،اگر جامعہ کراچی کے اساتذہ نے انتخابات میں ڈیوٹی نہ دینے کا فیصلہ کیا تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ نگران حکومت کی مدد کی فی الحال ضرورت نہیں ہے الیکشن کمیشن اپنا کام اچھے انداز میں کررہا ہے۔
الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک نے مزید کہاکہ مخصوص نشستوں پر فارم بھرنے والوں کو مسائل کاسامنا ہے، پڑھے لکھے لوگوں کو سامنے آنا چاہیے لہٰذا پارٹیاں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔
انہوں نےبتایا کہ قومی اسمبلی کی 28 اور صوبائی اسمبلی کی 90 نشستوں پر فارم جمع کرائے جاچکے ہیں جب کہ 52 اقلیتی نشستوں پر فارم جمع کرائے گئے ہیں۔