افغانستان میں طالبان کا پولیس بیس پر حملہ، 19 اہلکار ہلاک

طالبان کاافغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں پولیس بیس پر حملہ، حملے کے نتیجے میں 19 اہلکار ہلاک ہوگئےہیں، طالبان نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے۔
قندوز کے گورنر کے ترجمان نعمت اللہ تیموری کا کہنا ہے کہ حملے میں 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔گزشتہ روز بھی طالبان نے افغان صوبے ہیرات میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 17 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
افغان حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں 8 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل افغان آرمی چیف نے طالبان کے ساتھ ایک ہفتے کی فائر بندی کا اعلان کیا تھا جب کہ افغان صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ طالبان کے پاس فائر بندی ایک بہترین آپشن ہے۔