کم جونگ ان سے ملاقات کا مقصد کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرناہے،امریکا

واشنگٹن:12 جون کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان ملاقات ہوگی،ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا سے سنگاپور کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ پیانگ سے ایک خصوصی طیارہ سنگاپور پہنچ گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 12 جون کو کم جونگ ان سے ملاقات کے پہلے منٹ میں معلوم ہوجائے گا کہ وہ اپنا ایٹمی اور میزائل پروگرام ختم کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں یا نہیں،انہوںنے کہاکہ کم جونگ ان سے ملاقات کا مقصد جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنا ہے۔