میانمار میں زبردست سیلاب-6افراد لاپتہ

 

یانگ گان:مرکزی میانمار کے علاقے میں زبردست سیلاب کے باعث 6افراد لاپتہ ہوگئے ،لاپتہ افراد میں 4سکول کے طلبا اور 2طالبات بھی شامل ہیں ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سیلاب کی زد میں آکر لاپتہ ہونے والے افراد میں سکول جانے والے 4 طلبا اور 2طالبات شامل ہیں،تاہم ایک طالبہ کو زندہ بچا لیا گیا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،انہوں نے سیلابی ریلے میں بہنے والے طلبا وطالبات کی تلاش شروع کردی ہے تاہم آخری خبریں آنے تک انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔