پی ٹی آئی نےزیادہ ٹکٹ اپنے پرانے رہنمائوں کودیے ہیں،عمران اسماعیل

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پانح حلقوں سے الیکشن لڑنے کے اعلان سے متعلق بات کرتےہوئے پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہاکہ پارٹی کے رہنمائوں کی خواہش ہوتی ہے کہ پارٹی لیڈر ہمارے شہر سے ضرورر الیکشن لڑے اس لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پانچ حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جس میں کراچی بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی پابندی نہیں ہے اس لیے کسی بھی پارٹی کا سربراہ ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن لڑ سکتا ہے اگر اس پر الیکشن کمیشن پابندی لگا دے گی توکوئی بھی پارٹی لیڈر ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن نہیں لڑسکے گا۔
ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بات کرتےہوئے عمران اسماعیل نے کہاکہ ٹکٹوں کی تقسیم کبھی بھی آسان نہیں ہوتی کیوں وہاں ایک حلقے کیلئے 10 سے 15 رہنما درخواست دیتے ہیں اور ان میں سے کسی ایک کو سلیکٹ کرنا کافی مشکل کام ہوتا ہے ،انہوں نے کہاکہ جو بھی رہنما ناراض ہیں یا احتجاج کررہے ہیں تو ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

عمران اسماعیل نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میں نئے شمولیت کرنے والے 15 سے 20 لوگوں کو ٹکٹ دیے گئے ہیں اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے اپنے پرانے رہنمائوں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔