حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے ہر نومولود مقروض ہوگیا۔ چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستان میں حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے ہر نومولود مقروض ہوگیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں اور اکاؤنٹس تفصیلات کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ کےپیش نہ ہونے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مفاد عامہ کا اہم ترین مقدمہ سن رہے ہیں اور گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ کو پرواہ ہی نہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان میں حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے ہر نومولود مقروض ہوگیا۔ بتایا جائے پاکستان کا ہر بچہ کتنا مقروض ہے؟ قرضے خود لیتے ہیں اور بوجھ ایسے بچوں پر ڈال دیتے ہیں جو پیدا نہیں ہوئے۔