راولپنڈی :مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے بجائے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کردیاہے ۔
چوہدری نثار علی خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عورت راج کی مخالفت کرنے والے نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کردی ہے انہوں نے کہا کہ اگر میں نے منہ کھولا تو نواز شریف کسی کو منہ دیکانے کے باقل نہیں رہیں گے۔
چوہدری نثار علی خان نےکہاکہ مسلم لیگ ن نے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دیے ہیں ،میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کےبجائے آزاد الیکشن میں حصہ لوں گا اس لیے اب مجھے زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔
چوہدری نثار علی خان نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میں 10 خامیاں ہوسکتی ہیں لیکن مسلم لیگ ن میں 100 خامیاں ہیں۔