برینٹ خام تیل 112.96 ڈالر فی بیرل پر آگیا
برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ مئی کے اوائل کے بعد بلند ترین اختتامی سطح پر پہنچ گئی۔
برینٹ خام تیل 112.96 ڈالر فی بیرل پر آگیا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں معمولی کمی کے باوجود پانچ ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب برقرار ہیں، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت میں گزشتہ روز نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعے کو ایشیائی کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.2 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 112.96 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 0.3 فیصد گھٹ کر 98.12 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق معمولی کمی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر موجود ہیں۔ جمعرات کو برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ مئی کے اوائل کے بعد بلند ترین اختتامی سطح پر پہنچ گئی۔
ہفتہ وار رجحان کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافے کا امکان ہے، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تین ہفتوں کے دوران پہلی مرتبہ ہفتہ وار کمی متوقع ہے۔