کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاوقت ختم،جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع

اسلام آباد:آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر میں گہما گہمی رہی،کہیں جھگڑا تو کہیں ہاتھا پائی دیکھنے میں آئی ،جسے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوا تو الیکشن کمیشن کے دفاتر سے لوگوں کا رش کم ہوا، جس کے بعد اب کاغذات کی جانچ پڑتال شروع ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی تمام جماعتوں کے سربراہوں اور رہنمائوں نے کاغذات جمع کردیے ہیں ، عمران خان کے لاہور سمیت ملک کے 5 حلقوں سے کاغذات جمع کرائے گئے، حمزہ شہباز نے پی پی64اور شہلا رضا نے این اے 243 سے کاغذات جمع کروادیے۔
شہبازشریف این اے 132 لاہورسے امیدوار ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ، لیاری اور مالاکنڈ سے بھی انتخاب لڑیں گے۔الیکشن شيڈول کے دوسرے مرحلے میں19 جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔