سیکیورٹی خدشات پرکم جونگ کا 3چینی طیاروں میں سفر

بیجنگ:سیکیورٹی خدشات پر شمالی کوریا کے سربراہ نےسنگاپور کا انتہائی محتاط سفرکیا اورچینی ائیر لائن کی 3 پروازیں پیانگ یانگ سے سنگاپور روانہ ہوئیںجن میں سے ایک میں کم جونگ سوار تھے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سنگاپور جانے کیلئے کم جونگ ان نے ذاتی طیارے کی بجائے چینی ائیر لائن کا انتخاب کیا، دوران پرواز چینی ائیر لائن کی پرواز سی اے 122 کا فضا میں نمبر تبدیل کرکے سی اے 061 کر دیا گیا۔یہ تمام انتظامات کم جونگ ان کی سیکیورٹی کے تحت کئے گئے۔شمالی کوریا کے سربراہ 20 گاڑیوں سے زائد کے قافلے میں شہر میں داخل ہوئے۔قافلے میں ایک ایمبولینس بھی شامل تھی، سنگاپور کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اس کانفرنس کیلئے 20 ملین سنگاپورین ڈالر خرچ کر رہا ہے۔