کراچی: آئی جی نیشنل ہائی وے، موٹر وے پولیس اور سندھ حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر آبادئی علاقوں میں جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے انٹرسٹی بسوں کے مالکان کے خلاف موٹروے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
سپرہائی وے ٹول پلازہ پر مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والی انٹر سٹی بسوں کو موقع پر60سے زائد چالان کئے گئے اور مسافروں کو زائد کرایہ واپس کیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی وے، موٹر وے پولیس پر مشتمل کمیٹی آج بروز منگل کو سپر ہائی وے ایبٹ لیبارٹری، 13 جون یوسف گوٹھ، 14 جون دوپہر 12 بجے سے سپرہائی وے کراچی ٹول پلازہ پر انٹر سٹی بسوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
ترجمان موٹروے پولیس سندھ کے مطابق نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس نے مسافروں کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی سے عیدالفطر کی چھٹیوں پر جانے اور آنے والوں مسافروں سے کوئی بھی بس مالک زیادہ کرایہ وصول کرے تو وہ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 یا موٹروے پر موجود موٹروے پولیس کے افسران کو آگاہ کریں۔
Tags انٹر سٹی، کارروائی