چوہدری نثار کی سازش ناکام بنانے کیلئے وزارت چھوڑی-پرویزرشید

 

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویزرشید پہلی مرتبہ چوہدری نثار کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے، انہو ں نے سابق وزیر داخلہ پر انتہائی سنگین الزام عائد کر دیاہے ۔

نجی ٹی و ی کے مطابق پرویز رشید کا کہناہے کہ چوہدری نثار کی سازش ناکام بنانے کیلئے میں نے وزارت چھوڑی ، چوہدری نثار مجھے نوازشریف سے دور نہیں کر سکتے ،جب چوہدری نثار غداری کر رہے تھے تو مریم نواز نے پارٹی کو سہارا دیا ۔ انہو ںنے کہا کہ چوہدری نثار نے ن لیگ کی اینٹیں لگائیں نہ ہی چوری کر سکے ۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار نے نجی ٹی وی کوانٹر ویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے اندر موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، مریم کیا چاہتی ہیں، نوازشریف بطور تاحیات قائد کیا چاہتے ہیں؟ علم نہیں، پارٹی آئین میں قائد کا کوئی عہدہ نہیں، صدر ہو یا کوئی اور عہدہ پارٹی میں تاحیات کچھ نہیں ہے، آئین، قانون کی بات کرتے ہیں تو پارٹی آئین کی پاسداری بھی ہونی چاہیے، مریم نواز کی حیثیت اتنی ہے کہ وہ نوازشریف کی بیٹی ہے ۔