شکاگو میں فائرنگ کے یکے بعد دیگرے 3 واقعات۔ 3 ہلاک

شکاگو:امریکی ریاست شکاگو میں فائرنگ کے یکے بعد دیگرے 3 واقعات میں 3 افراد ہلاک اور 11زخمی ہوگئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے جنوبی علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں 6افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ اینگل ووڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں کارسوار نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ویسٹ گارڈفیلڈ میں گاڑی میں بیٹھے ہوئے شخص کو ایک مسلح شخص نے گولی ماردی۔ فائرنگ کے یکے بعد دیگرے واقعات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکی بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔