سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے نگران وزارت داخلہ نے تین رکنی کمیٹی کو ارسال کر دیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تین رکنی کابینہ کمیٹی میں وزیرداخلہ، وزیرخزانہ اور وزیر قانون شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان نے شریف خاندان کے نام کابینہ کمیٹی کو ارسال کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
اعظم خان کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے سفارش کردہ نام کمیٹی اجلاس میں زیر غور لائیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے وزراء کی دستیابی دیکھ رہا ہوں۔
اعظم خان کا کہنا تھا کہ اگر وزراء دستیاب ہوئے تو اجلاس فوری کریں گے ورنہ عید کے بعد ہو گا۔