اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کو آج 2 بجے تک وطن واپسی کی مہلت دی تھی۔ تاہم عدالتی احکامات کے باوجود پرویز مشرف کی وطن واپسی کا امکان نہیں ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی واپسی کے ٹکٹ لینے میں مشکلات ہیں، جبکہ سابق صدر کا پاسپورٹ بھی بلاک ہے، اس لئے آج ان کی واپسی کا امکان بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے نئی تاریخ لینے کی کوشش کریں گے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد رات گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں ان کی پاکستان واپسی کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ پرویز مشرف کا پاسپورٹ ابھی اَن بلاک نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ سابق صدر نے سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
Tags مشرف وطن واپسی