لاہور:سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے حلف نامے میں 2 بیویوں کا اعتراف کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے ، سعد رفیق کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں 2بیویوں کا ذکر ہے ، ان کی ایک بیوی کا نام غزالہ سعد رفیق اور جبکہ دوسری بیوی شفق حرا ہے۔ڈاکٹر شفق حرا اینکر پرسن ہیں اور سرکاری ٹی وی پر پروگرام کرتی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos