لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا ہے۔
شریف برادران اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان کئی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے،اور یہ بھی قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ چوہدری نثار علی خان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔تاہم چوہدری نثار علی خان نے عام انتخابات میں الیکشن لڑنے کے لیے بطور آزاد امیدوار کاغذار نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔
جہاں چوہدری نثار کو پاکستان مسلم لیگ (ن)میں کچھ رہنماؤں کی طرف سے مخالفت کا سامنا ہے وہیں کچھ ایسے رہنما ہیں جو ابھی بھی یہ سمجھتے ہیں کہ چوہدری نثار کی ن لیگ کو ضرورت ہے۔اسی متعلق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ چودھری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے الجھ گیا ہے۔ کاش ایسا نا ہوتا۔ ہم یہ نہیں چاہتے تھے مگر اب ایسا ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض سینئرمرکزی رہنماء چوہدری نثار علی خان نےمسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرالیکشن نہ لڑنے کا اعلا ن کردیا تھا۔چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 59 راولپنڈی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 10 اور 12 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔