سابق وزیر ریلوے شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ تعینات کردیا گیا
سابق وزیر ریلوے شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ تعینات کردیا گیا

چوہدری نثار ن لیگ میں بہت بڑا گروپ بنا سکتے تھے۔ شیخ رشید

اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور عمران خان کے اتحادی شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ن لیگ میں بہت بڑا گروپ بنا سکتے تھے۔ کئی لوگ میری سیاسی موت کے منتظر ہیں۔
شیخ رشید نے الیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ حلقے میں ن لیگ کا ووٹ زیادہ ہے لیکن ہم زیادہ مارجن سے جیتیں گے۔ مجھے یقین ہے ختم نبوت والے معاملے کی وجہ سے میں دونوں حلقوں سے ایک لاکھ سے زائد ووٹ لے کر جیتوں گا۔
شیخ رشید نے چوہدری نثار کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سے الیکشن آزاد لڑے اور ایک کے علاوہ باقی سارے جیتے ہیں۔ پہلی مرتبہ میرے حلقے سے کوئی بندہ آزاد الیکشن لڑنے جا رہا ہے، انہیں اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑنا ہوگا، چوہدری نثار ن لیگ میں بہت بڑا گروپ بنا سکتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کو واپس نہیں آنا چاہئے وہ اگر پاکستان واپس آئے تو بہت بڑی مشکل میں پھنس جائیں گے۔ مشرف بتایا کرتے تھے کہ میجر شبیر شہید نے ان کی گود میں جان دی تھی، جنرل راحیل خاندانی آدمی ہیں انہیں اس بات کا بڑا پاس تھا اس لئے وہ انہیں بھجوانے کے لئے آؤٹ آف وے گئے۔