پاک بحریہ نے سمندر میں کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات پکڑلیں
کشتیوں کے خفیہ خانوں سے 850 کلو آئس اور 2 ہزار کلو چرس برآمد
October 7, 2026 · قومی
فوٹو: پاک بحریہ
پاکستان نیوی کے جہاز یرموک نے بحیرہ عرب میں پاکستانی ساحل سے دور دو کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیاں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی کی کارروائیوں کے دوران دو کشتیوں کو روکا گیا۔ کشتیوں کے خفیہ خانوں سے تقریباً 850 کلو آئس اور 2 ہزار کلو چرس برآمد کی گئی۔
قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے۔ منشیات کو مزید تلفی اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے سپر
ٹیگز: