ہم متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کرتے ہیں، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اور ایسے پر تشدد واقعات کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا، دفتر خارجہ
ہم متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کرتے ہیں، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا اور ایسے پر تشدد واقعات کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا، دفتر خارجہ

مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قرارداودں کےمطابق حل کیا جائے،پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداودں کےمطابق حل کیا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی تمام ریاست متنازع علاقہ ہے۔ اس کی متنازع حیثیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں واضح ہے جو اس بات پر زور دیتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کاحل صرف استصواب رائے ہے۔ اس کی حتمی حیثیت کا تعین کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر نگرانی شفاف، آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے ذریعے کیا جائے گا۔
انہوںنے کہا کہ بھارتی دعوے کا کوئی قانونی جواز نہیں اور گزشتہ 7 دہائیوں سے زمینی حقائق کے متصادم اور منافی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بیلٹ گنز اور انسانی شیلڈ کے استعمال سمیت مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم افسوسناک ہیں۔ بھارت کو بلاجواز احتجاج، ناقابل عمل اور بے بنیاد بیانات جاری کرنے کے بجائے غیر قانونی قبضہ ختم کرے۔