مدینہ میں ٹریفک حادثہ، 3 پاکستانی جاں بحق

مدینہ: مدینہ منورہ میں ٹریفک حادثہ ہوا جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق مدینہ منورہ میں پیش آنے والے اس ٹریفک حادثے میں 3 پاکستانی شخص جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے ہے۔
ذرائع کے مطابق مدینہ میں جاں بحق ہو جانے والے پاکستانیوں کی میت کو جلد پاکستان لانے کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔