قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے صحافی کے کالم پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات پر ایک اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ترجمان نیب کے مطابق نواز شریف کےخلاف تحقیقات صحافی اور کالم نگار اسد کھرل کی شکایت پر شروع کی گئی۔
ترجمان کے مطابق شکایت کنندہ کی جانب سے یہ تفصیلات فراہم کی گئی ہیں کہ کس طرح نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے افراد نے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک رقم بھیجی۔
انہوں نے بتایا کہ صحافی اسد کھرل کی جانب سے نیب میں بیان ریکارڈ کرادیا گیا ہے جبکہ اس معاملے پر متعلقہ ریکارڈ بھی نیب کے تحقیقات کاروں کو فراہم کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نواز شریف اور ان کا خاندان پاناما پیپرز کیس میں ایس طرح کے ریفرنسز کا سامنا کررہا ہے اور یہ ریفرنسز اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔