انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں 481 رنز بنا کر نئی تاریخ قائم کرلی

ناٹنگھم: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز کا تیسرا میچ ناٹنگھم میں کھیلا گیا۔ جس میں انگلش ٹیم نے 481 رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ کا اپنا ہی ریکارڈ ٹور کر نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ایلکس ہیلز نے 147 جبکہ جونی بیئرسٹو نے 139 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔ اس کے علاوہ جیس روئے 82 اور کپتان اوئن مورگن 67 رنز بنائے۔
اس سے قبل انگلینڈ کے پاس یہ ریکارڈ تھا جو اس نے 2016 میں پاکستان کے خلاف 444 رنز کی صورت میں بنایا تھا۔
آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ہدف کے تعاقب میں 239 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ یہ میچ 242 رنز سے جیت گیا۔
یہ انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی فتح ہے۔