اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

اسلام آباد: اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے اپنے عہدے سےاستعفیٰ دے دیاہے، اٹارنی جنرل نے اپنااستعفا صدر مملکت کو بھجوادیاہے۔
مستعفی ہونے کے بعد اشتراوصاف نے کہاکہ بطور اٹارنی جنرل پاکستان کی خدمت میرے لیے اعزاز ہے۔
خیال رہے کہ اشتر اوصاف نے 29مارچ 2016 کو اٹارنی جنرل پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔