کراچی: شارع فیصل پر پولیس کے جعلی مقابلے کا نشانہ بننے والے مقصود کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے صلح کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔ ملزمان کے نام ای سی ایل ميں ڈالے جائیں۔
مقصود قتل کيس ميں سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد اہل خانہ نے سماجی رہنما جبران ناصر کے ہمراہ پریس کلب میں پريس کانفرنس کی۔
اس موقع پرمقتول مقصود کے اہل خانہ نے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقصود کے وکيل جبران ناصر نے حکومتی مشينری کو آڑے ہاتھوں ليا اورکہا کہ انصاف کے لیےمتاثرہ خاندان سے صرف ہمدردیاں جتائی گئیں، عملی اقدام کسی نے نہیں کيا۔
مقصود کے والد شير محمد کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے صلح کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ ملزمان بھاگ نہ جائیں ان کے نام ای سی ایل ميں ڈالے جائيں۔
جبران ناصر کا کہنا ہے کہ 29 مارچ کو وزیر داخلہ سندھ کو خط لکھا گیا تھا۔ ملزمان کیلئے کہا گیا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل انکوائری ہوگی اور نام ای سی ایل میں ڈالیں جائیں گے مگراب تک ایسا کچھ نہیں ہوا۔
مقصود کی بہنوں بے نظير اور طيبہ نے چیف جسٹس اور نگراں وزير اعلیٰ سے انصاف فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ 20 جنوری کو شارع فیصل پرپوليس نے مقصود کو مبینہ مقابلے ميں قتل کیا تھا۔