جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولینڈ کی عسکری قیادت سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ اس دوران علاقائی سیکورٹی ، دفاعی تعاون اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لینڈ فورسز ٹریننگ سینٹر ، ملٹری ایوی ایشن ورکس اورپولش آرمامنٹ گروپ کا بھی دورہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پولینڈ پہنچنے پر آرمی چیف کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos