پاکستان کے معاشی حالات خراب کئے جارہے ہیں-ماہر اقتصادیات

 

اسلام آباد :ماہراقتصادیات ڈاکٹراشفاق نے کہاہے کہ حالات خراب کئے جا رہے ہیں تاکہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے ۔ ملک میں قرضے ادا کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں،ستمبر تک پاکستان کی معیشت مزید زوال پذیر ہو جائے گی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اشفاق نے کہا ہے کہ کمزور معیشت کے ساتھ کیا ہوتا ہے اس لئے روس کی معیشت سامنے رکھی جائے ۔ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کی کوشش کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ مستقبل میں کیا ہوگا۔ پاکستان کی معیشت کوبہتر کرنے کیلئے کسی نے کچھ نہیں کیا ۔ مفتاح اسماعیل بھی اسحاق ڈار کے نقش قدم پر چلتے رہے ۔ ایسے ماہر معیشت کی ضرورت ہے جس کو پاکستان سے محبت ہو ۔ اس وقت بیرون ملک سے پھل آ رہے ہیں یہ کیا مذاق ہے ؟انہوں نے کہا کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹننگ آوٹ لک کومنفی قرار دیدیاہے جبکہ چند ماہ پہلے ریٹننگ ایجنسیز نے ملک کی سمت درست بتائی تھی الیکن اب ریٹنگ ایجنسیز کا موقف بدل گیا ہے ۔غیر ضروری درآمدات کو روکناہوگا جبکہ برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ حالات خراب کئے جارہے ہیں تاکہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے ۔ ستمبر تک پاکستان کی معیشت مزید زوال کا شکارہو جائے گی کیونکہ قرضے ادا کرنے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں۔