چیف جسٹس کا نہر خیام کے اطراف غیرقانونی تعمیرات گرانے کا حکم

کراچی: چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے نہر خیام کے اطراف چیف جسٹس کا نہر خیام کے اطراف غیرقانونی تعمیرات گرانے اور تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس نے میئر کراچی کے ساتھ نہر خیام کا دورہ کیا اس موقع پر میئر وسیم اختر نے چیف جسٹس کو بتایا کہ نہر خیام میں سیوریج کی لائنیں بھی آتی ہیں۔ سیوریج کی لائنوں کو ختم کررہے ہیں۔ نالے کی صفائی کے بعد نہر کے اطراف گرین بیلٹ بنائی جائے گی۔
چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کتنے روز میں نہر کی حالت بدلیں گے؟ میئر کراچی سے جواب دیا 3سے 4ماہ لگ سکتے ہیں۔
چیف جسٹس نے حکم دیا کہ جلد از جلد نالے کی حالت بدلیں۔ نہر پر موجود تعمیرات کو فوری طور پر گرائیں ،نالے کے اطراف کوئی تجاوزات نہیں ہونی چاہیے۔