مری اور لاشاری قبیلے میں جھگڑا،فائرنگ سے لاشاری قبیلےکے6افراد ہلاک

دادو: دادو میں ڈسٹرکٹ جیل کے قریب پرانی دشمنی پر مبینہ طور پر مری قبیلےاور لاشاری قبیلے میں جھگڑا ، مری قبیلے کے افراد نے فائرنگ کرکے لاشاری قبیلے کے 6 افرادکو ہلاک کردیا، جن کی شناخت میتھل لاشاری، شاہد لاشاری، ہدایت لاشاری اور معشوق لاشاری کے نام سے ہوئی ہے۔
دادو پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق مری قبائل سے تھا جبکہ یہ واقعہ لاشاری اور مری قبائل کے درمیان پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہےلاشوں کو اسپتال پہنچادیا ہے۔
بعد ازاں انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی نے دادو کے علاقے میں مبینہ طور پر مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔