نئے ذخائر دریافت کرنے والے 5 بڑے ممالک میں پاکستان بھی شامل

اسلام آباد:پاکستان نئے ذخائر دریافت کرنے والے دنیا کے 5 بڑے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔


گلوبل آئل اینڈ گیس ڈسکوریز ریویو2017 کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال2017 کی آخری سہ ماہی کے دوران روس نے سب سے زیادہ 10 ذخائر دریافت کیے جبکہ آسٹریلیا 7، کولمبیا 4 اورپاکستان و برطانیہ نے تیل و گیس کے 3، 3 نئے ذخائر دریافت کیے۔
جبکہ سال کے آخری 3 ماہ کے دوران تیل و گیس کے 4 مزید نئے ذخائر دریافت کیے۔اس طرح گذشتہ سال پاکستان تیل و گیس کے نئے ذخائر تک رسائی حاصل کرنے والے 5 بڑے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔


نئے ذخائر کی دریافت سے تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے سے درآمدات میں کمی اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی مقامی طلب کو بھی پورا کرنے میں مدد ملے گی۔