بیری لیف کورٹ ہیوسٹن میں واقع یہ مکان 5 بیڈرومز، ایک چھوٹے اور دو بڑے باتھ رومز، وسیع لاؤنج اور باغیچے پر مشتمل ہے جسے اس کے مالک نے صرف ’’ایک ڈالر میں برائے فروخت‘‘ کا اشتہار لگا کر سب لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
البتہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مکان کے مالک نے اشتہار میں ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ خریدار اس مکان کو خریدنے کے لئے ’’بہترین قیمت‘‘ لگائیں جبکہ اس کی کم سے کم ممکنہ قیمت ایک ڈالر متعین کی گئی ہے۔
اس دلچسپ حرکت کا مقصد مذکورہ مکان کی موزوں ترین قیمتِ فروخت کا تعین کرنا ہے۔ تاہم گزشتہ برس جمع کرائی گئی ٹیکس دستاویزات میں اس مکان کی قیمت ڈھائی لاکھ ڈالرظاہر کی گئی تھی۔