حکومت کا کوئی رخ اور کوئی سمت نہیں،گزارا کیا جارہاہے۔فائل فوٹو
حکومت کا کوئی رخ اور کوئی سمت نہیں،گزارا کیا جارہاہے۔فائل فوٹو

خواجہ آصف اورانکی اہلیہ کروڑوں روپے کے مقروض نکلے

سیالکوٹ: سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں خود کو کروڑوں روپے کا مقروض ظاہرکیا ہے ۔

خواجہ آصف کے این اے 73 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ ظاہر کردہ اثاثوں کے مطابق خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ مسرت آصف ن لیگ کے سابق رکن اسمبلی کے مقروض نکلے۔

ریٹرننگ افسران (آر او) کو دیئے گئے اثاثہ جات فارم میں خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ نے بتایا کہ انہوں نے سابق ایم پی اے ارشد وڑائچ سے 4 کروڑ 47 لاکھ 20 ہزار 360روپے ادھار لیے۔

خواجہ آصف کے زیر استعمال فرنیچر اور دیگر اشیا کی قیمت 16 لاکھ 50 ہزار ہے اور مختلف بنکوں میں 3 کروڑ 33 لاکھ 15 ہزار 524 روپے ہیں، ذاتی ضرورت کے لیے ان کے پاس 51 لاکھ 97 ہزار 88 روپے ہیں۔

خواجہ آصف ایک مہران کار اور ہائبرڈ گاڑی کے مالک ہیں، ان کا سیالکوٹ اور ڈی ایچ اے لاہور میں گھر ہے۔  مسرت آصف کے پاس 90 تولہ سونا ہے جس کی مالیت 9 لاکھ ہے اور انہوں نے قرض حاصل کرکے 10مقامات پر1ہزار مرلہ پر زرعی پلاٹ خرید رکھے ہیں۔