نگران حکومت چیف جسٹس کی طرح کام کرے :کنور دلشاد

اسلام آباد :سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہاہے کہ نگران حکومت چیف جسٹس کی طرح کام کرے ، چیف جسٹس اچھے کام کر رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشادنے کہاہے کہ چیف جسٹس اچھے کام کر رہے ہیں نگران حکومت بھی ایسے ہی کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پکڑنے کے لئے چیف جسٹس نے اچھا اقدام کیا ہے اور الیکشن کمیشن نے بھی اس دفعہ بڑھ کراقدام کیاہے ۔

 

ریٹرننگ آفیسر ز نے کئی جگہ بڑی دلیری سے کام کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی میں جائیداد والا خانہ پر نہیں کیا جس پر ریٹرننگ افسران کو نوٹس لینا چاہئے تھا ۔انہوں نے کہا کہ اثاثے چھپانے پر تاحیات نا اہلی کی سزا ہو سکتی ہے ۔