میانوالی سےپی ٹی آئی کی انتخابی مہم کاآغاز،کپتان کاکارکنوں سےخطاب

میانوالی : پاکستان تحریک انصاف نے میانوالی سے انتخابی مہم کا آغاز کردیاہے، پی ٹی آئی نے انتخابی مہم کا آغاز میانوالی کے ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے سے کیا ہے جہاں بڑی تعداد میں کارکن موجود ہیں،

کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ پی ٹی آئی میںمیں نے اپنے رشتے داروں کو ٹکٹ نہیں دیے میں نے اپنی پوری کوشش کی ہے کہ ٹکٹ میرٹ پر دیے جائیں ،

عمران خان نے جن رہنمائوں کو ٹکٹ نہیں ملے ان سے معذرت کرتےہوئے کہاکہ میں نے پوری کوشش کی کہ ٹکٹیں میرٹ پر جاری ہوں اور جن رہنمائوں کو ٹکٹ نہیں ملے ان سے میں معذرت چاہتاہوں ۔

عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان میں سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف ہے، پاکستان کو ایسا بنائیں گے کہ باہر سے لوگ نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے، 2002 میں وعدہ کیا تھا کہ صرف میانوالی کو نہیں پورے ملک کو بدلیں گےانشااللہ اگر ہمیں اقتدار ملا تو ہم ملک کو بدل کر دیکھائیں گے۔

عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اور رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا قرضہ قوم پرنہیں ہوا،جتنا یہ دونوں بھائی کرکے گئے ہیں،5 سال میں پاکستان کا قرضہ 13 ہزار سے 27 ہزار ارب پہنچ گیا ہے، جون 2013 میں ڈالر ایک سو روپے کا تھا، جو اب 125 روپے کا ہو گیا ہے‘، ’قوم غریب اور حکمران امیر ہو گئے ہیں،ان کے باہر اثاثے،لندن میں فلیٹس ہیں‘۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے بیٹوں نے 300 ارب ڈالر کا جواب دینا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ کیا شہباز شریف بجلی بنا کر شاپنگ بیگ میں لے کر چلے گئے؟

انہوں نے کہا کہ ’احسن اقبال بڑی معتبر باتیں کرتے تھے کہ ہم تجربہ کار ٹیم لائیں گے، ہم ملک کے مسئلے حل کریں گے، احسن اقبال تمارے پاس، چوری، کرپشن، جھوٹ بولنے والی تجربہ کار ٹیم تھی‘۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ’شریف برادران اور احسن اقبال ایک ادارہ بتائیں جو انہوں نے ٹھیک کیا ہو، اسٹیل مل چل رہی تھی،ان کے دور میں بند ہوئی،10 سال میں انہوں نے ملک کو کنگال کر دیا ہے‘۔