سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کی بیماری کا سرٹیفکیٹ جمع

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بیماری کا سرٹیفکیٹ جمع کرادیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ نیورو سرجن رچرڈ گلان کی تیار کردہ ہے جب کہ رپورٹ پر 8 جون 2018 کی تاریخ درج ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فزیو تھراپی سے اسحاق ڈار کی طبیعت میں 10 سے 15 فیصد بہتری آئی جب کہ ان کی گردن کی حرکت محدود ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کو بائیں بازو میں بھی تکلیف محسوس ہوتی ہے لہذا ان کی 8 ہفتے فزیو تھراپی کی جائے گی جس کے بعد ایم آر آئی اسکین کیا جائے گا جب کہ ایم آر آئی کے بعد فیصلہ ہوگا کہ سرجری کی ضرورت ہے یا نہیں۔
میڈیکل رپورٹ میں اسحاق ڈار کو سفر کرنے سے روکنے کا کوئی ذکر نہیں۔