کپتان نےسکندربوسن کےبعدچوہدری الیاس اوردیگررہنماؤں سےبھی ٹکٹ واپس لےلئے

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے سکندر بوسن کے بعد دوسرے رہنمائوں سے پارٹی ٹکٹس واپس لے لیے،پی ٹی آئی نےجاری کردہ ٹکٹس شانگلہ، اوکاڑہ اور گجرات سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے واپس لیے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے پی کے 42 سے ملک طاہر اعوان سے ٹکٹ واپس لے کر صائمہ خالد کوجبکہ این اے 10 شانگلہ سے نواز خان سے ٹکٹ واپس لیتے ہوئے ان کی جگہ وقار خان کو ٹکٹ دے دیا گیا ہےاس کے علاوہ گجرات کے حلقہ این اے 71 سے چوہدری محمد الیاس اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 28 گجرات ون سے محمد زبیر کو ٹکٹ جاری کیا تھا جو اب واپس لے لیا گیا۔
پی ٹی آئی نے اوکاڑہ سے این اے 187 پر بہادر خان سیہڑ سے ٹکٹ واپس لے کر مجید خان نیازی کو ٹکٹ دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق متعدد دیگر امیدواروں کی ٹکٹس بھی واپس لیے جانے کا امکان ہے جب کہ جن امیدواروں سے ٹکٹ واپس لیے گئے ہیں وہ اپنے حلقوں میں تشہیر پر لاکھوں روپے خرچ کرچکے ہیں۔