ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں اہم سفیروں سے ملاقاتیں کیں۔فائل فوٹو
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں اہم سفیروں سے ملاقاتیں کیں۔فائل فوٹو

افغانستان میں امن کا راستہ سخت ہےناممکن نہیں۔ ملیحہ لودھی

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا راستہ سخت ہے لیکن ناممکن نہیں۔
پاکستان کی اقوام متحدہ میں سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں حالیہ پیشرفت سے امن وسلامتی کے امکانات روشن ہوگئے۔ عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی سے 17 سال بعد غیرمتوقع ٹھہراؤآیا ہے جبکہ چند دن کے لئے جنگ بندی سے بھی امید اورمواقع پیدا ہوئے ہیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ طالبان کی قیادت میں سیاسی حل کے لئے بات چیت پرکافی ہم آہنگی ہے، موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں پائیدارامن کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغانستان میں امن کا راستہ سخت ہے لیکن ناممکن نہیں۔ مذاکرات کے ذریعے امن کی تلاش افغان حکومت، پڑوسیوں اور عالمی برادری کی ترجیح ہے۔