بھارتی صدراورانکی اہلیہ اپنے ہی ملک میں ہراسگی کا شکار

کیا آپ یقین کریں گے کہ کسی ملک کے صدراوران کی اہلیہ کو انکے اپنے ہی اپنے ہی ملک میں ہراساں کیا جائے ۔
جی ہاں ایسا بھارت میں ہوتا ہے جسے عالمی ادارے خواتین کے لئے پہلے ہی خطرناک ترین ملک قرار دے چکے ہیں لیکن یہاں کے صدراورخاتون اول بھی ہراسگی سے محفوظ نہیں اور یہ حقیقت خود بھارتی میڈیا سامنے لے آیا۔

قصہ کچھ یوں ہے کہ بھارتی صدررام ناتھ کووند اوران کی اہلیہ سویتا اس وقت اپنے ہی ملک میں ہراسگی کا شکار ہوگئے جب وہ مندر میں پوجا کرنے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدررام ناتھ کووند اوران کی اہلیہ سویتا کو اڑیسہ کے مندر میں پوجا کے دوران ہراساں کیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ بھارتی صدراوران کی اہلیہ کے ساتھ پیش آنے والا ہراسگی کا یہ واقعہ 3 ماہ پرانا ہے لیکن اب منظرعام پرآیا ہے۔
واقعات کے مطابق بھارتی صدر رام ناتھ کوند اوران کی اہلیہ 19 مارچ کو اڑیسہ کے جگن ناتھ مندرمیں پوجا کیلئے گئے تھے، اس دوران مندر کو خالی کرالیا گیا لیکن کچھ سرکاری افسران اورمندر کے خدمت گزار وہاں موجود تھے جنہوں نے صدراوران کی اہلیہ کا راستہ روکا اوردھکم پیل بھی کی جس سے بھارتی صدر اور ان کی اہلیہ سخت ہراسگی کا شکار ہوئے۔

راشٹریہ پتی بھون یعنی بھارتی ایوان صدر کی جانب سے انتظامیہ سے اس معاملے پر شدید احتجاج کیا گیا جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔