بھارت کا اسرائیل سے گائیڈڈ میزائل خریدنے کا اعلان

https://www.youtube.com/watch?v=YWoeYaqh53E

نئی دہلی: بھارتی سرکارنے اسرائیل سے ہزاروں گائیڈڈ میزائل خریدنے کا اعلان کر دیا ہے۔

خلیجی اخبار کے مطابق بھارتی اور اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس ضمن میں تمام تیاری مکمل کرلی گئی ہے تاہم وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے حتمی منظوری کا انتظار ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیکریٹری دفاع کے دورہ نئی دہلی کے دوران اس معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔اسرائیلی میزائل ’’ سپائیک ‘‘ کی بھارتی فوج میں شمولیت کی کوششوں کو نئی دہلی میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے ۔ابتدا میں اسرائیلی کمپنی ’’ رافیل ‘‘ نے بھارت سے 8 ہزار ’’سپائیک اے ٹی جی ایمز ‘‘ فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے جس میں سے 3ہزار میزائل بھارت میں ہی تیار کرنے تھے ۔بعد ازاں اس معاہدے کا دوبارہ جائزہ لیا گیا جس کے مطابق صرف 4 ہزار 5,500 میزائل بھارت کو فروخت کیے جائیں گے جبکہ ان کی ایک مختصر تعداد بھارت میں تیار کی جائے گی۔