لاہور: پنجاب میں انسانیت کو شرما دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جہاں درندہ صفت باپ نے اپنی 6 سالہ سوتیلی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق یہ شرمناک واقعہ گزشتہ روز بادامی باغ کے علاقے میں پیش آیا۔ درندہ شخص کا نام صابر ہے۔
ایس پی سٹی آپریشنز احسن سیف نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق درندگی کے دوران متاثرہ بچی کے سر اور دونوں بازوؤں پر فریکچر بھی آئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔
ایف آئی آر میں دو ملزمان اعجازاور مرتضیٰ کو نامزد کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos