روبوٹک کار آنے والی ہے،بازارجائےبغیر گھرکا راشن منگوائیں

اب بازار جاکرگھر کا راشن اوردیگراشیا کی خریداری کی زحمت سے آپ کی جان چھوٹ جائے گی ۔
جی ہاں جدید ٹکنالوجی سے اب ایسا ممکن ہوسکے گا ۔ امریکا میں جلد ہی خودکارروبوٹک گاڑی متعارف ہونے والی ہے جو آپ کی مشکل حل کرسکتی ہے۔
امریکا کی بڑی سپرمارکیٹ چین ’’ کروگر‘‘ ڈرائیورسے لیس گاڑیاں اور روبوٹ بنانے والی کمپنی ’’ نورو‘‘ کے ساتھ ایک ایسی گاڑی بنانے جارہی ہے جو سودا سلف گھر تک پہنچائے گی ۔

اس گاڑی کی تیاری میں روبوٹک ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جو بغیرڈرائیورکام کرے گی اورگھر تک ڈیلیوری سروس فراہم کرے گی۔

صارفین اس گاڑی کو نورو ایپ کے تحت استعمال کرسکیں گے یا پھر’’ نورو‘‘ کی ویب سائٹ پرجا کرآن لائن شاپنگ پلیٹ فارم کے ذریعے یہ سہولت حاصل کر سکیں گے۔

ڈرائیورسے لیس ڈلیوری گاڑی میں ایک اوربڑی سہولت موجود ہے یعنی اگرصارف کوئی چیز منگوانا بھول گیا ہو تو وہ گاڑی کے اسٹور سے بھی اسے خرید سکے گا۔